جھنگ موضع چک گھمنا نہ سرکل پٹوار پرائیویٹ منشیوں کے رحم و کرم پر،لوٹ مار عروج پر پٹواری غائب سائلین ذلیل و خوار
جھنگ موضع چک گھمنا نہ سرکل پٹوار پرائیویٹ منشیوں کے رحم و کرم پر،لوٹ مار عروج پر پٹواری غائب سائلین ذلیل و خوار
پٹواری کی تبدیلی کے با وجود عرصہ دراز سے مذکورہ سرکل کے کرتا دھرتا پرائیویٹ منشیوں جعفر شاہ وغیرہ کا چک گھمنا نہ کے سرکاری ریکارڈ پر مستقل قبضہ جاری،عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر علیٰ پنجاب سے مذکورہ پٹواری اور دفتر ہذا میں غیر قا نو نی طور پر برجمان پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ
جھنگ(چوہدری منیر حسین چدھڑ سے) موضع چک گھمنا نہ سرکل کے پٹواری عمردراز بھٹی نے کرپشن کو تحفظ دینے اور لین دین کیلئے عرصہ دراز سے مذکورہ سرکل میں کام کر نے والے سابقہ تجربہ کار،کرپشن میں ملوث پرائیویٹ منشیوں کی خدمت حاصل کر کے وسیع پیما نے پر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جعفر شاہ وغیرہ نے موضع چک گھمنا نہ میں اپنے پنجے گاڑھ کر سرکاری پراپراٹی میں ہیر پھیر کر کے جعل سازی کے ذریعے بھاری رقم کے عوض منتقل کر نے میں اپناثانی نہیں رکھتے جو تاحال برجمان ہیں مذکورہ پرائیویٹ منشی ہر نئے تعینات پٹواری کی مجبوری بن چکے ہیں عمردراز پٹواری نے تمام تر سرکاری ریکارڈ انہی پرائیویٹ منشیوں جعفر شاہ وغیرہ کے سپرد کر کے عوام کو ان کے استحقاق سے محروم کر رکھا ہے چک گھمنا نہ کے سائلین فرد ملکیت کے حصول،انتقال وراثت و دیگرمعاملات حل کروانے کیلئے بھاری رشوت وصول کی جا تی ہے رشوت کے بغیر خود ساختہ اعتراضات لگا کرسائلین کو ذلیل و خوار کر کے ان کی عزت نفس مجروع کی جا تی ہے اگر پٹواری کو ملنے کی کو شش کی جا ئے تو پٹواری ملنے سے صاف انکار کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے پرائیویٹ منشیوں سے ملو انہوں نے ہی آپ کا کام کر نا ہے دوسری طرف کئی کئی دن پٹواری دفتر میں نظر نہیں آ تا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چک گھمنا نہ سو نے کی چڑیا ہے کیو نکہ زیادہ تر رقبہ صو با ئی حکومت کی ملکیت اور کو لمبو سکیم کا ہے جو محکمہ مال کی آشیر باد سے جعل سازی کے ریکارڈ یا فتہ منشیوں جعفر شاہ وغیرہ نے جعلی و فرضی طریقے سے مختلف لوگوں سے بھاری رشوت لیکر ان کے نام انتقالات کر دئیے ہیں چک گھمنا نہ عرصہ دراز سے اشتعمال میں ہے جس سے پٹواری و محکمہ مال کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے رشوت /آمدن ہے اسی وجہ سے آج تک یہ علاقہ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو نے دیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے شہریوں کو کو لمبو سکیم کے تحت رقبہ کاشت کے لئے دیا تھا پٹواری اور منشیوں نے بھاری رشوت لیکر پلازے اور کاروبار /کمرشل استعمال کے لیے اجازت دے رکھی ہے اور افسران بالا کو سب او کے کی رپورٹ ارسال کی جا تی ہے دوسری جا نب حکومت پنجاب کا ملکیتی رقبہ سلطان شاہ قبرستان کا رقبہ پٹواری و افسران بالا نے مذکورہ منشیوں کے ذریعے لوگوں کے نام جعلی و فرضی انتقالات کروا کر بھاری رقم وصول کی ہے سلطان شاہ قبرستان کا کل رقبہ 486کنال ہے جس میں تقریباً150کنال قبرستان کا رقبہ مختلف لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر ان کے نام جعلی و فرضی انتقالات کر دئیے ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہوہ موضع چک گھمنا نہ سرکل کے پٹواری کو معطل کر کے ریکارڈ قبضہ میں لیکر اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دیکر سپیشل آڈٹ کروا کر غیر قا نو نی طور پر سرکاری اراضی کی فروختگی کے مرتکب پٹواری و پرائیویٹ منشیوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لا ئیں۔