سکھر(بیورورپورٹ ۔۔سید نصیر حسین زیدیی۔۔۔ دعا نیوز سندھی ادبی سنگت مرکز کی کال پر سندھی ادبی سنگت عاقل سٹی نے پنوعاقل پریس کلب کے سامنے کارپوریٹ فارمنگ، غیر قانونی
سکھر(بیورورپورٹ ۔۔سید نصیر حسین زیدیی۔۔۔ دعا نیوز سندھی ادبی سنگت مرکز کی کال پر سندھی ادبی سنگت عاقل سٹی نے پنوعاقل پریس کلب کے سامنے کارپوریٹ فارمنگ، غیر قانونی نہروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت معروف شاعر بیخود امر ساحل، مشتاق چاچڑ اور امداد جسکانی نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی زمینوں پر سندھیوں کا حق ہے۔ سندھ میں غیر آباد زمینیں سندھ کے غریب کسانوں کو دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مظلوم سندھیوں پر ظلم و جبر ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، ادیبوں اور شاعروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر قانونی نہروں پر کام جاری ہے۔ نہریں سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینال منصوبے کو مسترد کیا جائے۔ احتجاج میں خالد جسکانی، عزیز الرحمان پنوی، خالد حسین منگی، ہدایت اللہ کلہوڑو ودیگر شریک تھے