ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جعلی پیر کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید بامشقت اور گیارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم تفصیلات کے مطابق جعلی پیر کو جرم ثابت ہونے پر سول جج ہارون آباد و علاقہ مجسٹریٹ تھانہ فقیروالی فراز جاوید مجسٹریٹ دفعہ 30 ہارون آباد نے ملزم کو پانچ سال قید بامشقت اور گیارہ لاکھ روپے
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جعلی پیر کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید بامشقت اور گیارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم تفصیلات کے مطابق جعلی پیر کو جرم ثابت ہونے پر سول جج ہارون آباد و علاقہ مجسٹریٹ تھانہ فقیروالی فراز جاوید مجسٹریٹ دفعہ 30 ہارون آباد نے ملزم کو پانچ سال قید بامشقت اور گیارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ملزم جاوید سکنہ 155 تھری ایل ہارون آباد نے احمد نگر فقیروالی کی رہائشی خاتون کوثر پروین کو جنات کا سایہ نکالنے کی غرض سے تشددکرکے ایک بازو سے معذور کردیا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ نمبر 334/19 درج ہوا تھا۔ استغاثہ کے وکیل چوہدری عابد ارشاد ایڈووکیٹ نے میڈیا کوارڈینیٹر کورٹس رانا محمد اشرف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے اور ہماری محنت کا نتیجہ ہے جو ملزم آج کیفر کردار کو پہنچا ہے.