November 16, 2026

*کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق*

IMG-20250602-WA0211

*کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق*

موٹروے ایم 9 پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلرکی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داؤد کے نام سےہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔