November 16, 2026

یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں ‘دھماکوں’ سے دو پل تباہ

20250531_202132

یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں ‘دھماکوں’ سے دو پل تباہ
روسی حکام نے بتایا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے دو پل گر گئے اور رات بھر مغربی روس میں دو ٹرینوں کی سروس معطل رہی۔ لیکن ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی۔ ایک واقعے میں سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

روسی پل کہاں گرے؟
پہلا پل، یوکرین کی سرحد پر بریانسک کے علاقے میں ہفتے کے روز ایک مسافر ٹرین کے اوپر گر گیا۔ روس کی سرکاری ریلوے نے کہا کہ ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
[ ‏یوکرین کی انٹیلی جنس ایجنسی ایس بی یو کا دعوی ہے کہ ڈرونز نے یوکرین سے چار ہزار سے زائد کلومیٹر دور روس کے سائبیریا خطے کے ارکتسک علاقے میں بیلایا ایئر بیس سمیت دیگرچار ایئر فیلڈز پر 40 سے زیادہ جنگی اور جاسوس طیارے تباہ کیے۔یہ آپریشن ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا جس میں ڈونز کو ان ائیر فیلڈز کے قریب پہنچایا گیا اور پھر آج ٹرک سے لانچ کیا گیا