November 16, 2026

بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے) بھکر کے سینیئر صحافی حاجی صفدر حسین عاصم کو امن ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک

IMG-20250602-WA0172

بھکر(راجہ نورالہی عاطف سے) بھکر کے سینیئر صحافی حاجی صفدر حسین عاصم کو امن ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ دریا خان ضلع بھکر کے سینیئر صحافی حاجی صفدر حسین عاصم کو یہ امن ایوارڈ بکھر ڈیجیٹل نیٹ ورک کی طرف سے ان کی بطور ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ بھکر بہترین خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حاجی صفدر حسین عاصم کا شمار ضلع بھکر کے سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے ۔ آپ نے مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے شعبہ ء صحافت میں جہاں ممتاز مقام حاصل کیا وہیں بطور لیڈر ٹیچرز یونین ضلع بھر کی اساتذہ برادری کے لیے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دیں جس کی وجہ سے آپ ضلع بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ بطور ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ بھکر بھی امن و امان کے قیام کے حوالے سے آپ کی خدمات مثالی ہیں ۔ سینیئر صحافی حاجی صفدر حسین عاصم نے پریس کلب دریا خان کی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیےہمیشہ پر خلوص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے قلم کار طبقہ میں بہت مقبول ہوئے ۔ بطور صحافی حاجی صفدر حسین عاصم نے معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ بطور معلم آپ کے شاگردان عزیز کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے وابستہ ہو کر ملک و قوم کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ یاد رہے کہ علم و ادب اور صحافت کے سرمایہ ء افتخار حاجی صفدر حسین عاصم کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر ایوارڈ و اعزازات سے سرفراز کیا گیا ہے ۔