*قصور/ تین منشیات فروش گرفتار*
*قصور)* ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی
چک 18 کا بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم عرف بلوری گرفتار کر لیا گیا، 02 کلوگرام چرس برآمد، دیگر کاروائیوں کے دوران دو شراب فروشوں اشرف اور شریف کو گرفتار کر کے 40 لیٹر شراب برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر قصور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہے