132

قصور ضلع بھر میں کیمیکل سے تیار ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ ، دہی سرعام فروخت ہونے لگا، جان لیوا کیمیکل سمیت دیگر مضر صحت اشیاء سے تیار کردہ مصنوعی دودھ ، دہی کے استعمال سے شہری بالخصوص معصوم بچے موذی امراض میں

قصور
ضلع بھر میں کیمیکل سے تیار ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ ، دہی سرعام فروخت ہونے لگا، جان لیوا کیمیکل سمیت دیگر مضر صحت اشیاء سے تیار کردہ مصنوعی دودھ ، دہی کے استعمال سے شہری بالخصوص معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،فوڈ اتھارٹی شہروں تک چند ایک کاروائیاں کرکے فوٹ شوٹ تک محدود،قصبات و گاؤں دیہات ظالموں کے رحم و کرم پر

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر او خاص کر سٹی قصور اور اس کے ملحقہ بڑے قصبات جن میں کھارا،نول،قادی ونڈ،بھلو، و دیگر قصبات شامل ہیں،میں کیمیکل دودھ کی فروخت جاری ہے
ملاوٹ مافیا نے مبینہ طور پر جان لیوا کیمیکل جن میں بال صفا پاؤڈر، یوریا کھاد وغیرہ زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ مصنوعی دودھ کی سرعام فروخت شروع کر رکھی ہے

مصنوعی دودھ بنانے کے لئے خشک دودھ، سنگھاڑے کا پاؤڈر اور دیگر مضر صحت کیمیکل بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور تھوڑی سی مقدار میں خالص دودھ ڈال کر زیادہ مقدار میں دودھ تیار کر کے شہریوں و سادا لوح دیہاتیوں میں فروخت کر کے سرعام انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور دودھ استعمال کرنے والے معصوم کم سن بچوں کی صحت پر بھی مضر صحت دودھ کے استعمال سے تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں
شیر خوار بچوں کی صحت پر زہر یلے دودھ کے تباہ کن اثرات مرتب ہونے سے بچوں کے والدین نے شدید تحفظات اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ فود اتھارٹی قصور محض شہروں تک محدود ہے اور ایک آدھ کاروائی کرکے فوٹ شوٹ سے لوگوں کو بے وقوف بیایا جا رہا ہے کبھی بھی فوڈ اتھارٹی نے کسی گاؤں دیہات کی دکانوں کو چیک نہیں کیا اور وہاں کے سادا لوح معصوم دیہاتیوں کو ظالموں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں