یوسی کڈواری میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر گاؤں چنيسر رڪ کے مکینوں کا احتجاج
یوسی کڈواری میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر گاؤں چنيسر رڪ کے مکینوں کا احتجاج
گھوٹکی (. ) — یونین کونسل کڈواری کے گاؤں چنيسر رڪ کے مکینوں نے آج چیئرمین زین العابدین شاھانی، وائس چیئرمین مقصود احمد رڪ، اور یوسی سیکریٹری پرویز کلہوڑ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت زاہد رڪ، حاکم علی، فاروق احمد و دیگر نے کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ اڑھائی سالوں سے گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ یونین کونسل کے فنڈز ہڑپ کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہم بار بار فریاد کرنے اور احتجاج کے باوجود بھی اعلیٰ حکام نوٹس لینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل کا فوری طور پر آڈٹ کرایا جائے اور گاؤں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ گاؤں میں نہ پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود ہے، نہ نکاسی آب کا کوئی نظام ہے، اور نہ ہی سڑکوں پر سی سی پیور، سولری اسٹریٹ لائٹس یا دیگر سہولیات نصب کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی گاؤں چنيسر رڪ کے لوگ پتھر کے دور جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فوری نوٹس لیا جائے اور یونین کونسل کے کرپٹ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔