لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی ممبر ڈاکٹر صائمہ اقبال نے اپنی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی ممبر ڈاکٹر صائمہ اقبال نے اپنی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری، عہدیداران اور ممبران صحافی خواتین کو چائے پارٹی پر مدعو کیا۔ ڈاکٹر صائمہ اقبال نے میڈیا سٹڈیز سبجیکٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان فیس بُک سے متعلق تشدد کے مواد کے اثرات پر لکھا۔ “خواتین صارفین پر کلٹیویشن تھیوری کی روشنی میں تجزیہ” تھا پی ایج ڈی کی ڈگری 2025ء کے کانووکیشن میں گورنر پنجاب سے وصول کی۔ صدر نجف فرزانہ چوہدری نے کہا ڈاکٹر صائمہ اقبال کا پی ایج ڈی حاصل کرنا خواتین صحافیوں کے لیے حوصلہ افزاء اقدام ہے ہم ڈاکٹر صائمہ اقبال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر صائمہ اقبال کی ٹی پارٹی میں صدر نجف فرزانہ چوہدری ، درخشندہ علمدار ، کنول نسیم ، مبشرہ سلطان ، رابعہ عظمت ، لبنیٰ خان ،نبیلہ اکبر ، غزالہ عصمت ، فوزیہ سلطانہ، زاہدہ پروین، صائمہ نذیر ، شاہین راشد، میمونہ صدیقہ، ایمان علمدار اور دیگر شرکاء نے مبارکباد، تحائف پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرلبنیٰ خان نے منقول کلام پیش کیا جبکہ چائلڈ سٹار ایمان علمدار نے اپنی خوبصورت آواز میں غزل سنا کر محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ نجف کی تمام ممبران نے ڈاکٹر صائمہ اقبال کا ڈھیروں مبارکباد اور دعاؤں کے ساتھ ٹی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔