سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی یوم تکبیر کے دن کے موقع پر سپورٹس کلب سکھر ہاکی اسٹیڈیم میں گرلز کرکٹ چیمپئن 2025 محکمه کھیل اور امور
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی یوم تکبیر کے دن کے موقع پر سپورٹس کلب سکھر ہاکی اسٹیڈیم میں گرلز کرکٹ چیمپئن 2025 محکمه کھیل اور امور نوجوانان اور شہید محترمہ بینظیر وومین سپورٹس اکیڈمی سکھر کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی عروت الوثقی تھیں۔ کرکٹ چیمپئن 2025 میں چار ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان رینجرز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ پاکستان ایئرفورس اور پاکستان رینجرز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان آرمی کی ٹیم نے 8 اوورز میں 63 رنز بنائے، جبکہ جواب میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے دیے گئے ہدف کو 4 اوورز میں پورا کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تقریب میں فاتح ٹیم کی ثناء کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ اور کیش انعام دیا گیا۔ فائنل میچ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی، کیش انعام اور شرٹس تقسیم کی گئیں، جبکہ تقریب میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو بھی انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا، قومی اتحاد کو اجاگر کرنا اور اس عظیم دن کو بھرپور طریقے سے منانا ہے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اخلاق احمد، سکھر ہاکی کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو، خواتین اور دیگر متعلقہ افسران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔