*قرض لے کر قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟* ہفتہ 31 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*قرض لے کر قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟*
ہفتہ 31 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
سوال:
اگر وقتی طور پر قربانی کرنے کے لئے کسی کے پاس رقم موجود نہ ہو اور مہینے کے آخر تک رقم کا بندوبست یقینا” ہو جائے گا تو کیا ادھار رقم لیکر قربانی کی جا سکتی ہے۔
کیونکہ قربانی نہ کرنے کی صورت میں سال بھر پشیمانی رہے گی۔
دنیا کے نامور مفتیاں کرام سے اس سوال کا جواب ملاحظہ فرمائیں۔
*فتوی نمبر 01*
◈ سوال:
شیخ الحدیث علامہ عبید اللہ رحمانی مبارکپوری سے سوال کیا گیا ہے کہ:
’اتفاق سے اگر روپیہ نہ ہو تو قرض لے کر قربانی کرنی جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ بعد میں قرضہ بآسانی ادا کیا جاسکتا ہے‘۔
❍ جواب:
’’بر وقت اتفاقاً اتنے پیسے موجود نہ ہوں جو قربانی کے لئے کافی ہوسکتے ہوں، تو قرض لے کر قربانی کا جانور خریدنا اور اس کی قربانی کرنی جائز ہے۔ بشرطیکہ قرض آسانی کے ساتھ جلد سے جلد ادا کر دینے کی یقینی سبیل موجود ہو‘‘۔
[فتاویٰ شیخ الحدیث عبید اللہ رحمانی: ۲؍٤۸]
*فتوی نمبر 02*
◈ سوال:
شيخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ:
اگر کوئی شخص قربانی کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو کیا وہ قرض لے سکتا ہے؟
❍ جواب:
’’اگر اس کے پاس قرض کی ادائیگی کی کوئی صورت ہو، اور ایسی صورت میں وہ قرض لے کر قربانی کرلیتا ہو، تو یہ بہتر اور اچھا عمل ہے۔ لیکن اس کے لئے ایسا کرنا واجب اور ضروری نہیں ہے‘‘۔
[مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ: ۲٦؍۳۰۵]
*فتوی نمبر 03*
❍ اسی طرح کا فتویٰ علامہ ابن باز کا بھی ہے، آپ ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ: ’’نعم،.. الضحية سنة، ولو بالاستدانة إذا كان عنده ما يقضي ويوفي منه‘‘.
*جی ہاں قربانی کی جا سکتی ہے*
[دیکھئے: فتاویٰ نور علی الدرب: ۱۸؍ ۱۸۸]
*فتوی نمبر 04*
❍ اسی طرح علامہ ابن عثیمین کہتے ہیں کہ:
’’اگر اسے یقین ہو کہ عنقریب قرض ادا کر لیا جائے گا، بایں طور کہ وہ جوب (نوکری) کرتا ہو، اور قربانی کا وقت آپہونچا ہو؛ جبکہ اس کے پاس ابھی پیسے نہ ہوں، لیکن اسے معلوم ہے کہ اس مہینے کے آخر میں سیلری مل جائے گی؛ تو ایسی صورت میں اس کے لئے بطور قرض قربانی کا جانور خریدنا جائز ہے۔ اگر معاملہ ایسا نہ ہو تو قرض لے کر قربانی نہ کرے‘‘۔
[اللقاء الشھری: ٤؍ ۳۷]
*المختصر*
قرض لے کر قربانی کرنا جائز ہے۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی سب مسلمانوں کو قربانی کرنے کی وسعت عطا فرماء۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333