76

شہر کے بیشتر مین ہول کھلے،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات ۔

شہر کے بیشتر مین ہول کھلے،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات ۔

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے میلسی شہر میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کے انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں۔شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جنہیں کئی کئی دنوں نہیں اٹھایا جاتا ۔ تقریباٌ ہرمحلہ، ہر گلی میں سیورریج کا پانی جمع رہتا ہے۔ جس کا تعفن رہائشیوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔ شہر بھر میں دن کے چوبیس گھنٹے،ہفتے کے سات دن اور مہینے کے تیسں دن یہی صورتحال رہتی ہے ۔
اہلیان علاقہ کے مطابق علاقے بھر میں مین ہول بھی کھلے رہتےہیں۔جن میں اکثر و بیشتر لوگ گرتے رہتے ہیں۔شہریوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں