August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جھنگ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی نااہلی شہریوں کے لیے سر درد بن گئی گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گلیوں میں تعفن پھیلنے لگا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

20250530_070203

جھنگ (محمد ناصر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ستھرہ پنجاب مہم جھنگ میں بری طرح ناکام ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفسران کی نااہلی کی وجہ سے شہر کی مین گلیوں میں کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں شہریوں کی شکایات کے بعد بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا ہے حالانکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جھنگ کو صاف ستھرہ بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نشاندہی کروائی تھی اور سینکڑوں ملازمین کا اضافہ بھی کیا تھا لیکن شہر کی دن بدن صورتحال ابتر دکھائی دے رہی ہے شہر کے مین محلے جن میں محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ قاسمی کالونی بھبھرانہ محلہ بلاق شاہ اور دیگر کئیں ایسے محلے ہیں جہاں کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اکثر ملازمین ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے اور گپوں میں مصروف نظر آتے ہیں کوئی جونئیر ملازم سینئر کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتا ہے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جب سے جھنگ کو صاف ستھرہ بنانے کا ٹاسک سونپا ہے شہر کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے بدترین نااہلی پر وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0