November 25, 2026

*مقبول دعائیں* ہفتہ 31 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250531_065145

*مقبول دعائیں*

ہفتہ 31 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

قبل و آخر درود شریف کے یہ مسنون دعائیں صدق دل سے اپنے رب سے مانگیں۔ ان شاء اللہ قبول ہونگی کیونکہ اؤل جملہ مقبولیت الدعاء کے لئے محمدی گارنٹی ہے۔

حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک دفعہ مسجد نبوی سے گزر رہے تھے کہ ایک شخص ان الفاظ سے دعاء مانگ رہا تھا تو آپ نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جن الفاظ سے یہ دعاء مانگ رہا ہے اس کی دعاء رد نہیں کی جائے گی۔(اس جملے میں اسم اعظم ہے)

الفاظ یہ تھے۔۔

اللهم إني أسألك بأني أشهد أنك أنت الله لا إله إلا أنت، الأحد الصمد، الذي لم يلد، ولم يولد، ولم يكن له كفوًا أحد

ترجمہ:
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ھوں کیونکہ تو اللہ ہے۔ تیرے علاوہ کوئی الہی نہیں ہے۔
نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ تو کسی سے جنا گیا۔ تو بے نیاز ہے

*الدعاء*
1- اے اللہ آخرت میں میرا حساب آسان لینا۔

2- یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے لہذہ مجھے معاف کر دے۔

3- اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں موت و حیات اور فتنہ دجال سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

4- ﺍﮮ ﺍلله میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جو نعمتیں تو نے مجھے بخشی ہیں انھیں ہمیشہ قائم رکھنا۔ یہ نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں

5- یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم اور وسع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں

6- یا اللہ میں تجھ سے حلال و طیب رزق اور تیرے ہاں مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں.

7- رب کریم سے دعاء ھے که یا اللہ تعالی ھمیں ایسا بنا دے جیسا تو چاھتا ھے۔

8- یا اللہ تعالی ہمارے گناہ معاف کر دے، ہمارے صدقات قبول فرما، ہماری خیرات قبول فرما، ہمارا قیام قبول فرما، ہمارے صیام قبول فرما، ہمارے رکوع قبول فرما، ہمارے سجدے قبول فرما، ہمارے روزے قبول فرما، ہماری نمازیں قبول فرما اور ہمارے سب نیک اعمال قبول فرما۔

9- اے اللہ تعالی اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے۔

10- ہمارے گناہوں کو پانی سے دھو دے، برف سے دھو دے، اولوں سے دھو دے اور ہمیں گناہوں سے ایسے پاک کر دے جیسے پانی کپڑے کو میل کچیل سے صاف کر دیتا ہے۔

یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث

آمین یا رب العالمین

Please visit us at
www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333