August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر: غیر قانونی آئل ایجنسی کے خلاف سول ڈیفنس کی کارروائی

IMG-20250531-WA0124
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر: غیر قانونی آئل ایجنسی کے خلاف سول ڈیفنس کی کارروائی

بہاولنگر ہارون آباد ( ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی قیادت میں بہاولنگر میں غیر قانونی آئل ایجنسی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سول ڈیفنس افیسر ارشد سدھو کے مطابق کارروائی میں قانون کی خلاف ورزی پر موقع پر موجود سامان کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کی ٹیم نے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اور غیر محفوظ ایندھن اسٹورز کی نشاندہی کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کی شکایات پر عمل میں لائی گئی اور سول ڈیفنس کی جانب سے ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0