September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) عید الاضحی ہمیں دین اسلام پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی

IMG-20250530-WA0256

تفصیلات کے مطابق سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس زرگر نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر نے کہا کہ مالدار اپنی قربانی کے وقت غریب لوگوں کو یاد رکھیں۔ عید قربان یعنی عیدالاضحی ہمیں دین اسلام پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے جیسے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے بےشمار قربانیاں دیں اور اللہ تعالیٰ کے گھر یعنی بیت اللہ شریف کی تعمیر کی اور اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوگئے ۔ ان کے عمل کو رب کائنات نے اتنا پسند کیا کہ اس عمل کو قیامت تک کیلئے جاری اور ساری کردیا ۔ عید قربان اللہ تعالیٰ کی جانب سے تمام مسلمانوں کیلئے مہمان نوازی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ عید قربان کے موقع پر مالدار لوگ جب اپنی قربانی کا جانور ذبح کریں تو اس میں سے غریب لوگوں کیلئے گوشت ضرور تقسیم کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی مہمان نوازی میں شریک ہو سکیں ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0