November 16, 2026

*میلسی میں واٹر سپلائی کا دورانیہ کم، عوام سراپا احتجاج*

20250530_070203

*میلسی میں واٹر سپلائی کا دورانیہ کم، عوام سراپا احتجاج*

میلسی (محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی کی جانب سے واٹر سپلائی کے دورانیے میں اچانک کمی کر دی گئی ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے میلسی شہر میں تین مرتبہ روزانہ پانی کی فراہمی کی جاتی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں یہ سہولت کم کر کے صرف دو مرتبہ اور بمشکل دو گھنٹے تک محدود کر دی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سخت گرمی میں پینے اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع وہاڑی کی دیگر تحصیلوں، بوریوالہ اور وہاڑی شہر میں تاحال تین وقت اور پانچ گھنٹے تک واٹر سپلائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ میلسی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی محتسب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور میونسپل کمیٹی میلسی کو ہدایت کی جائے کہ واٹر سپلائی کی سہولت تین وقت اور کم از کم پانچ گھنٹے تک بحال کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔