November 16, 2026

*انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد* پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس

20250530_070203

*انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد*

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

پی ٹی آئی ایم این اے عبدلطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو نو مئی کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی

پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب ، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ملزمان کو مجموئی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا اور فائرنگ کی اور پتھرائو کیا پولیس والوں کو مارنے کی کوشش کی۔ عدالت

ملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی ۔ عدالت

ملزمان کے خلاف 24 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائیں ۔ عدالت

ملزمان کی مجسٹریٹ صاحبان کے سامنے شناخت پریڈ کی گئی ۔ عدالت

اسلام آباد کے تھانوں پر حملہ ہوتا ہے تو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی ۔ جج طاہر عباس سپرا

پولیس پر قاتلانہ حملہ پر ملزمان کو پانچ سال سزا پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

موٹر سائیکل جلانے چار سال قید چالیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

تھانہ جلانے کے جرم میں چار سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

پولیس کے کام میں مداخلت پر تین ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

مجمع بنا کر جرم کرنے پر دو سال کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا

دہشت گردی کی دفعات پر دس سال سزا اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا