September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250530_070203
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *29 مئی 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے ہم 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل

🚨 (2) ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

🚨 (3) وزیراعظم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ، جرگے میں شرکت کریں گے

🚨 (4) پاکستان نے پہلے  سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

🚨 (5) پاکستان میں قومی بٹ کوائن والٹ قائم کیا جا چکا ہے، پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں، معاون خصوصی کا بٹ کوائن ویگاس 2025 سے خطاب

🚨 (6) پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

🚨 (7) پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ہے، باقاعدہ ریگولیشنز کی ضرورت ہے، سیکریٹری خزانہ

🚨 (8) حکومت کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

🚨 (9) اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطر کچھ لو اور کچھ دو کیلئے تیار ہوں، عمران خان

🚨 (10) پارٹی تحریک کیلئے تیار ہوجائے، کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کروں گا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت نہیں دوں گا، بانی پی ٹی آئی

🚨 (11) عمران خان کے پنجاب میں قائم سیاسی کمیٹی پر تحفظات، عالیہ حمزہ سربراہ مقرر

🚨 (12) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ_الہند کے 5 دہشت_گرد ہلاک

🚨 (13) عالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری فریم ورک پر کام شروع

🚨 (14) ابتدائی 20 ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے، وزارت اقتصادی امور

🚨 (15) کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائیں مکمل معطل، ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

🚨 (16) کراچی؛ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ، گرمی معمول سے زیادہ پڑنے کا امکان

🚨 (17) فیڈرز بند کرکے ریکوری کرنا اخلاقی ہے نہ ہی قانونی، نیپرا کا کے الیکٹرک کو خط

🚨 (18) نیپرا نے کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا

🚨 (19) پاکستان کے ہاتھوں شکست؛ رافیل کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، اختلافات شدید

🚨 (20) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

🚨 (21) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

🚨 (22) پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پشاور میں 3 افراد، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 بھائی قتل

🚨 (23) نصیرآباد: سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق ہوگئے

🚨 (24) ٹیکس بل پر اختلافات کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا

🚨 (25) کراچی؛ ڈیفنس میں ڈمپر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا

🚨 (26) وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

🚨 (27) عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ

🚨 (28) ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اووربلنگ کے خاتمے کیلیے حکومت کی نئی اسکیم

🚨 (29) صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاقی وزیر توانائی

🚨 (30) کے پی سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

🚨 (31) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس کا دورہ

🚨 (32) تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

🚨 (33) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفان، شدید بارشوں کی ایڈوائزری جاری

🚨 (34) این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

🚨 (35) جولائی تا ستمبر، معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات

🚨 (36) خیبرپختونخوا : ضلع بنوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، چار زخمی

🚨 (37) زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مالیت 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

🚨 (38) اسٹیٹ لائف کا سرکاری ملازمین کے لیے تاحیات پینشن اسکیم لانے کا فیصلہ

🚨 (39) ججوں کے تبادلے میں 3 چیف جسٹس شریک رہے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، جج آئینی بینچ

🚨 (40) کسان کو صحیح قیمت نہ ملی تو آئندہ سال گندم کاشت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر خوراک

*واٹس ایپ چینل لنک*

https://whatsapp.com/channel/0029VaFrtw03QxRvcEA98W0p
🚨 (41) لاہور؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک

🚨 (42) عمران خان کو بتایا کوئی رہنما آپ کی رہائی کیلئے یہاں نہیں آتا، فواد چوہدری

🚨 (43) امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف غیر قانونی قرار، ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ

🚨 (44) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے، دلہن نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی

🚨 (45) کے الیکٹرک ٹیرف کیخلاف حکومت کا نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

🚨 (46) متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی

🚨 (47) اسلام آباد: جعلی دستاویز پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے ایک ہی خاندان کے 7 مسافر زیرحراست، ایجنٹ بھی گرفتار

🚨 (48) نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

🚨 (49) بجٹ میں اساتذہ اور سولرپینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، چیئرمین ایف بی آر

🚨 (50) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اساتذہ کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی

🚨 (51) قصور: تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

🚨 (52) وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0