سی سی ڈی صدر ڈویژن فیصل آباد کی کامیاب کارروائی، طالبہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
سی سی ڈی صدر ڈویژن فیصل آباد کی کامیاب کارروائی، طالبہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
تاندلیانوالہ سی سی ڈی صدر ڈویژن فیصل آباد کے کرائم ڈیٹیکشن سیل نے قصبہ کنجوانی میں کم عمر طالبہ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کو چند روز میں گرفتار کر کے قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 مئی 2025 کو صفہ اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ عالیہ مقصود عمر تقریباً 10 تا 11 سال، کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ واقعے کے فوری بعد آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سمیت ڈی او سی سی ڈی کی خصوصی ہدائت پر انچارج ٹیم اے ایس آئی عابد حسین رندھاوا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض چند دنوں میں ملزم زبیر ولد لیاقت سکنہ 541 گ ب کو ٹریس کیا اور اُسے آتشیں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کی گرفتاری پر اہلِ علاقہ اور متاثرہ بچی کے والد نے سی سی ڈی ٹیم اور متعلقہ پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بروقت کارروائی کو سراہا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے قانون کی عملداری کا پیغام گیا ہے اور عوام کا اعتماد مزید بحال ہوا ہے۔