November 16, 2026

شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کیمپ آفس میں بیوٹیفکیشن مہم کا جائزہ

20250528_075356

شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کیمپ آفس میں بیوٹیفکیشن مہم کا جائزہ

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری بیوٹیفکیشن مہم کا شام کے وقت کیمپ آفس میں تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے مہم کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر میں پارکوں کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی مرمت، وال پینٹنگ، اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی اور خوبصورتی کے عمل میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو ایک ماڈل سٹی میں تبدیل کیا جا سکے۔