عمرکوٹ (رپورٹ/ڈاکٹر ايم لال واگھانی) گورنمنٹ پرائمری اسکول میاں جان محمد ولہاری بانڈی یونین کونسل صابھو ضلع عمرکوٹ میں
عمرکوٹ (رپورٹ/ڈاکٹر ايم لال واگھانی) گورنمنٹ پرائمری اسکول میاں جان محمد ولہاری بانڈی یونین کونسل صابھو ضلع عمرکوٹ میں معروف سماجی تنظیم ،،AWARE,, اویر اور PPAF پی پی اے ایف کے تعاون سے یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عمرکوٹ میر حسن آریسر ، ایس ایچ او ڈھورونارو امداد الاہی ، اسکول کے ہیڈماسٹر نیاز علی آریسر ، اویر تنظیم کی جانب سے رجب علی سمیجو ، نصرت عابد ، اشوک کمار ، محمد حسن ، کونسلر شیر سولنگی ، جنرل کونسلر حبیب اللہ آریسر ، اسلم آریسر ، رسول بخش بلوچ ، عارف قریشی ، واحد بخش منگریو ، پنجو مل میگھواڑ ، ودیگر اساتذہ طلباء وطالبات، سیاسی سماجی رہنماؤں وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء وطالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے ۔ جبکہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عمرکوٹ میر حسن آریسر ، ایس ایچ او ڈھورونارو امداد الاہی ، ہیڈ ماسٹر نیاز علی آریسر ، جنرل کونسلر حبیب اللہ آریسر ، اسلم آریسر ، واحد بخش منگریو ، رجب علی سمیجو ، عارف قریشی ، رسول بخش بلوچ ، پنجو مل میگھواڑ ودیگر نے ایوارڈز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عمرکوٹ میر حسن آریسر نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے سے ہمارے معصوم طلباء میں اپنے وطن عزیز پاکستان اور قومی ہیروز سے محبت کا جذبہ فروغ پائے گا ۔ اور طلباء کی پرفارمینس دیکھ کر دل خوش ہو گیا ۔ اسکول کے ہیڈماسٹر نیازعلی آریسر اور اساتذہ سمیت شاندار پروگرام منعقد کرانے پر سماجی تنظیم اویر اور پی پی اے ایف کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر میر حسن آریسر ودیگر کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں زبردست نعریبازی کی گئی ۔ پروگرام کے آخر میں اویر تنظیم کی جانب سے شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی کرائی گئی ۔