November 16, 2026

شہباز شریف صاحب وزیراعظم پاکستان فرماتے ہیں چینی باہر نہ بیچی تو شوگر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔

20250528_075356

شہباز شریف صاحب وزیراعظم پاکستان فرماتے ہیں چینی باہر نہ بیچی تو شوگر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔
یعنی سرمایہ دار کے مفاد پر بات آئی تو وزیراعظم چیخ پڑا،
لیکن یہی بکواس جب کسان کرتا ہے کہ غلط ٹائم پر باہر سے چیزیں منگواکر کسان کی فصل کی قیمت گراکر کسان کو معاشی نقصان نہ پہنچاؤ،
زرعی برآمدات پر غلط وقت میں پابندی لگاکر کسان کی فصل کی قیمت نہ گراؤ،
اب فیکٹری والوں کو بھی بولو کہ منافع میں کمی برداشت کرکے چینی کو ملک سے باہر نہ بیچیں تاکہ عوام کو سستی چینی ملتی رہے، قربانی صرف کسان سے لینی ہوتی ہے سستی فصل خرید کر؟ روٹی سستی کی کسان کی منجی ٹھوک کر اور اس کا کریڈٹ حکومت نے لیا چینی ان کی اپنی ہے تو منافع تو لینا ہے

اب وہ لوگ کہاں غائب ہو گے ہیں جو کسان کی گندم کی قیمت کے ٹائم بہت زیادہ بھاشن دیتے نہیں تھکتے تھے بیچارے کسان کو ہی رگڑا دینا ہوتا ہے گورنمنٹ نے کسان کی گندم کی قیمت بہت کم ہے آب پٹواری حضرات کوئی رہنمائی فرمائیں