فیصل آباد۔خالد حسین شہزادکی رپورٹ 28مئی یوم تکبیر ایک روشن اور ناقابل تسخیر
فیصل آباد۔خالد حسین شہزادکی رپورٹ
28مئی یوم تکبیر ایک روشن اور ناقابل تسخیر پاکستان کے نوید کا دن ھے۔یوم تکبیر کے موقع پر جامعہ نعمان بن ثابت سفیان ٹاؤن میں ایک کیک کٹنگ کی ایک تقریب صاحبزادہ قاضی فیض رسول رضوی کی قیادت میں اتحاد اہلسنت فیصل آباد کے زیر انتظام منعقد کی گی۔جس میں علمائے کرام۔سیاسی۔سماجی شخصیات جن میں حضرت علامہ محمد افضل سعید۔غلام سرورساقی۔علامہ فدا المصطفے۔علامہ محمد منشاء سالک ۔علی رضا۔پروفیسر محمد آصف رضا۔ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ناصر قادری۔ابرار ضیاء۔محمد اویس مصطفائی۔اور دیگر احباب محبت نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر حضرت علامہ محمد اشرف شاد ترابی مہتم اعلی جامعہ نعمان بن ثابت ۔ڈاکٹر خالد حسین شہزاد چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن نے کہا کہ الحمد اللہ آج پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے والے ھمارے ہیروز خاص طور پرڈاکٹر عبد القدیر خان رحمة اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔اللہ تعالی انکی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔پاکستان کی حفاظت فرمائے۔فلسطین کشمیر کو آزادی عطا فرمائے