November 16, 2026

معذور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار – ایس پی کینٹ کی فوری کارروائی

IMG-20250528-WA0158

معذور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار – ایس پی کینٹ کی فوری کارروائی

ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی کھلی کچہری میں ٹانگوں سے معذور خاتون انصاف کے لیے پیش ہوئی۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے انسانیت اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود دفتر سے باہر آکر معذور خاتون کا مؤقف سنا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان زاہد اور دلدار کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ معذور خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان زاہد، دلدار و دیگر کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

“معاشرے میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے” – ایس پی کینٹ
“خواتین اور بچوں کو ہراساں یا تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا” – کیپٹن (ر) قاضی علی رضا