November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: ملک فلاحی جماعت کے صدر ملک محمد فہد رضوان کا سکھر پریس کلب کا دورہ

20250527_180437

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
سکھر: ملک فلاحی جماعت کے صدر ملک محمد فہد رضوان کا سکھر پریس کلب کا دورہ، کیمرا اینڈ فوٹو جرنلسٹس کی خدمات کو خراجِ تحسین

سکھر (بیورو رپورٹ) ملک فلاحی جماعت سکھر اور الحق فاؤنڈیشن کے صدر ملک محمد فہد رضوان نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ کیمرا اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر جاوید گھنیو اور نائب صدر اشفاق احمد کھوسو کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا۔

پریس کلب پہنچنے پر کیمرا اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سندھی ثقافت کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔

اس موقع پر ملک فہد رضوان نے صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق و سچ کا علم بلند کرنے والے صحافی خصوصاً کیمرا مین اور فوٹو جرنلسٹ انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دورے کے دوران فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، جن میں صدر جاوید گھنیو، نائب صدر اشفاق کھوسو، آفس سیکریٹری سکندر چاچڑ، بخش علی پھلپوٹو، مرتضیٰ سمیجو، سجاد سنجرانی،شعیب ملک، عدنان شیخ حمید گل، اسامہ طلعت، و دیگر شامل تھے، انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی فلاحی خدمات کو سراہا اس موقع پر ملک فہد رضوان کے ہمراہ ملک عبدالرشید بھی موجود تھے۔