انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا کیا آپ کو پتا ھے ایبٹ آباد میں ایک تاریخی شخصیت کچھ عرصہ پہلے 106 سال کی عمر میں وفات پا گئی
انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا
کیا آپ کو پتا ھے ایبٹ آباد میں ایک تاریخی شخصیت کچھ عرصہ پہلے 106 سال کی عمر میں وفات پا گئی
آپ کو جان کر حیرت ھوگی کہ وہ کون سی شخصیت تھی جو گمنام رھی تو وہ شخصیت اس سید اکبر کی بیوہ تھی جس نے 1951 میں ھمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کیا تھا. اس سید اکبر کو تو موقع پر ھی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا
مگر اسکے چار بیٹوں اور بیوہ کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں ایک گھر الاٹ کیا گیا اور سخت پہرے میں اُس وقت کی جدید ترین سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں
اسکا بڑا بیٹا دلاور خان جو اُس وقت 8 سال کا تھا، آج بھی 85 سال کی عمر میں زندہ سلامت اپنے ذاتی بہت بڑے گھر میں شملہ ھل بانڈہ املوک میں رھائش پزیر ھے کیونکہ جو گھر اس کو اور اسکی ماں کو الاٹ کیا گیا تھا وہ بیوہ کے نام پہ تھا اور انکا بچپن وھاں گزرا
اِسی دوران پہرہ دینے والے سپاھی سے انکی ماں نے شادی کر لی اور اسکے ھاں 5 بچے یعنی 4 بیٹے اور ایک بیٹی کی مزید پیدائش ھوئی، 8 بھائی اور ایک بہن والا کنبہ نہایت خوشحال زندگی گزارتا رھا, بالآخر دلاور خان کی شادی بھی اسکے دوسرے پاکستانی والد بدل زمان خان نے اپنی رشتہ دار سے کروائی جو 7 بچوں یعنی 4 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ماں ھے، سید اکبر (لیاقت علی خان کا قاتل) کے باقی 3 بیٹے یکے بعد دیگرے امریکہ میں سیٹل کرا دیئے گئے
دلاور خان شادی کے کچھ عرصہ بعد کابل گیا، بقول اس کے اپنی آبائی زمینیں دیکھنے اور اپنی بیوی اور ایک ھی بیٹا جو اس وقت تھا اس کو ماں کے پاس چھوڑ رکھا تھا 8 سال بعد واپس آیا اور بیوی بچے کو بھی لے گیا مگر کچھ عرصہ آتا جاتا رھا اور بالآخر پچھلے 50 سال سے مستقل اپنے ذاتی گھر میں مقیم ھے. الاٹ ھوا گھر ماں نے فروخت کر دیا اور دوسرے خاوند کے بچوں کے ساتھ نئے بنگلوں میں رھائش پذیر ھو گئی اور بالآخر دنیا سے رخصت ھو گئیں
امید ھے آپ لوگوں کو پہلے وزیرِ اعظم کے قتل کے بارے میں کچھ تو سمجھ آئی ھو گی؟
لیاقت علی خان کو جس نے شہید کیا اس قاتل کی بیوہ کو وظیفہ دیا جاتا رھا؟ اور وزیر اعظم لیاقت علی خان کی بیوہ رعنا لیاقت علی خان کی پینشن حکومت پاکستان کی جانب سے روک دی گئی؟قاتل سید اکبر کے بیٹے امریکہ گئے اور وہاں کاروبار کر کے کروڑ پتی بنے، جبکہ بھارت میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سینکڑوں ملازم اور کروڑوں روپے ملک پاکستان کی خاطر ٹھکرا کر ھجرت کرنے والے نواب لیاقت علی خان کے بچے ان کی شہادت کے بعد سکول کی فیسوں اور روٹی کے چند نوالوں کو ترستے رھے. *سید اکبر کو قتل کر کے کیس ختم/ خراب کرنے والے ڈی ایس پی کو خانیوال میں مخدوم پور پہوڑاں روڈ پر ایک چک میں 10 مربع زرعی اراضی سے نوازا گیا اسکی اولادیں بھی آج عیش کر رھی ھیں
یاد رھے لیاقت علی خان کو جب شہید کیا گیا تو وزیر اعظم پاکستان تھے مگر انکی شیروانی کے نیچے موجود بنیان کئی جگہ سے پھٹی ھوئ تھی
لیاقت علی خان کے قتل کی کامیاب سازش کے بعد آج تک پاکستان کے ساتھ یہی کھلواڑ کھیلاجا رھا ھے۔الامان الحفیظ