November 16, 2026

ہارون آباد۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہارون آباد میں محکمہ سپورٹس و یوتھ افئیرز کے زیر

20250526_060305

ہارون آباد۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہارون آباد میں محکمہ سپورٹس و یوتھ افئیرز کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر کی زیر نگرانی کبڈی کھیل کی بحالی و فروغ کے لیے جناح اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ سمر گیم ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سمر گیمز ہارون آباد کبڈی ٹیم کی سلیکشن کے ٹرائلر میچز کروائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمن خان رند اور عمران قریشی سپورٹ آفیسرز نے خصوصی شرکت کی۔جناز سٹیڈیم میں ان میچز کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔اج کے ان میچز کا مقصد تحصیل ہارون اباد سے کبڈی کی ٹیم کو سلیکٹ کرنا تھا علاقہ بس سے شائقین کبڈی ان میچز سے لطف اندوز ہوئے اور علاقہ بھر کے لوگوں نے اس روائتی کھیل کے فروغ و بحالی کے اقدام کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خوب سراہا۔