November 16, 2026

زندگی کے آئینے میں چھپی سچائیاں تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں

20250526_060305

زندگی کے آئینے میں چھپی سچائیاں
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں

زندگی ایک عجیب داستان ہے، جہاں ہر موڑ پر نیا سبق، ہر چہرے کے پیچھے ایک نیا چہرہ، اور ہر رشتے کے نیچے ایک نئی حقیقت چھپی ہوتی ہے۔

کہتے ہیں “جہاں درد، وہاں مرد” — کیونکہ مرد کو ہی صبر، برداشت، قربانی اور خاموشی کی مجسم تصویر سمجھا جاتا ہے۔ وہ اگر ٹوٹ بھی جائے، تو دنیا اسے مضبوط دیکھنے کی ضد پر قائم رہتی ہے۔

پھر آتی ہے دولت — “جہاں دولت، وہاں عورت” — اس میں محض عورت کی طعنہ زنی نہیں بلکہ معاشرے کا وہ چہرہ بھی جھلکتا ہے جس نے رشتوں کو قیمت سے باندھ دیا ہے۔ محبت، عزت، وفا — سب کچھ اب دولت کے ترازو میں تولے جاتے ہیں۔

“جہاں موقعہ، وہاں دھوکہ” — موقع پرستی کی دنیا میں اصول اور رشتے دونوں کمزور پڑ جاتے ہیں۔ ہر کوئی موقع کی تلاش میں ہے، اور جب موقع ملے تو دھوکہ دینا اب ذہانت کہلاتی ہے۔

اور آخر میں “جہاں یاری، وہاں غداری” — دوستی اب مخلصی کا نام کم، مفاد کا نام زیادہ بن چکی ہے۔ وہ دوست جو کبھی سائے کی طرح ساتھ ہوتا تھا، اب وقت پڑنے پر سایہ بھی چھوڑ دیتا ہے۔

یہ محاورے نہیں، بلکہ زندگی کی وہ تلخ سچائیاں ہیں جو ہر روز ہمارے آس پاس سانس لیتی ہیں۔ سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے، مگر ضروری بھی — کیونکہ سچائی ہی وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنا اصلی چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔

محمد حنیف شاہد ارائیں
سچ کی تلاش میں قلم تھامے، تلخ حقیقتوں کا آئینہ لیے