خضدار: 25 مئی / خضدار میں اے پی ایس بس حملے کے نتیجے میں ایک اورزخمی طالبہ دم توڑگئی شہید ہونےوالی طلباء و طالبات کی تعداد آٹھ ہوگئی تفصیلات کے مطابق خضدار میں
خضدار: 25 مئی / خضدار میں اے پی ایس بس حملے کے نتیجے میں ایک اورزخمی طالبہ دم توڑگئی شہید ہونےوالی طلباء و طالبات کی تعداد آٹھ ہوگئی تفصیلات کے مطابق خضدار میں گزشتہ روز اسکول بس دھماکے میں اے پی ایس اسکول کی ایک اور تیرہ سالہ طالبہ شیما بنت محمد ابراہیم گرگناڑی ساکن کھیرہ ڈھوری سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتقال کرگئی شہید طالبہ لیویز فورس کےاہلکار محمد ابراہیم کی 13 سالہ بیٹی شیما سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھی گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگئی،13 سالہ زخمی طالبہ کوگذشتہ دنوں خضدار سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا شیما کی میت کوئٹہ سے خضدار لائی گئی انہیں قومی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ کھیرہ ڈھوری میں سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب ناصر اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد جتک خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی چئیرمین ایوب بلوچ سینئر صحافی یونس بلوچ عامر باجوئی میر اشرف علی مینگل پروفیسر انعام اللہ مینگل سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی عمائدین نے شہید شیما ابراہیم کی نماز جنازہ میں شرکت کی مرحومہ کی قبر پر قومی پرچم ڈالا گیا اور پھول نچھاور کئے