*وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ مرد “آہن” اور مرد “حر” تھے*
*وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ مرد “آہن” اور مرد “حر” تھے*
*وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی خدمات پر ہمیں ناز ہے۔ ان کی زندگی مختصر تاہم خدمات صدیوں پر محیط ہیں*
*وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے لیئے تعزیتی ریفرنس کے عنوان سے کرخ میں اجتماع کا انعقاد شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔*
خضدار() ہر دلعزیز شخصیت قبائلی و سیاسی رہنماء پیپلزپارٹی کے سینئر رکن بلدیاتی نمائندہ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی یاد میں ایک روزہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل آفس کرخ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں کثیر میں تعداد لوگوں کی شرکت کی۔ ”تعزیتی ریفرنس“ کی صدارت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے فرزند وڈیر ہ مولا بخش جاموٹ کررہے تھے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے اس تعزیتی ریفرنس اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی نذیراحمد نتھوانی نے حاصل کی،وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی یاد میں ترانہ مولوی نذرحسین نے پڑھا،اسٹیج سیکریٹری کے فرائض غلام مجتبیٰ جاموٹ ادا کررہے تھے۔ تعزیتی ریفرنس وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے علمی، علاقائی، سماجی و سیاسی اور قبائلی خدمات کے اعتراف میں منعقد کیا گیا تھا۔وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ نے مختصر مدت میں جس طرح عوام میں شعو روآگاہی پیدا کی، علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا، بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کیا، اس کا نہ صرف خضداربلکہ پورا جھالاوان معترف ہے، ان کی بے وقت رحلت سے پورا علاقہ یتیم ہوگیا ہے اور ہر خاندان سے لوگ ان کی کمی محسوس کررہے ہیں جیسے ان کے گھر کا کوئی فرد رخصت ہوگیا ہے، وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ نے پورے کرخ ریجن کو ایک پہچان دیا اور متعارف کرایا، ان کی شخصیت اور خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی یہ تمام تر گفتگو اور خیالات ”تعزیتی ریفرنس“ میں موجود مقررین اور عام عوام الناس کے تھے۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار حاجی صلاح الدین زہری وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے فرزندوڈیرہ مولا بخش جاموٹ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے بھائی وڈیرہ محمدصالح جاموٹ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی الٰہی بخش زہری میر محمد اکبر جتک سابق چیئرمین آباد نذ یراحمد چھٹہ پروفیسر محمد حسن جاموٹ محمد ایوب محمدحسنی منظوراحمد موسیانی ماسٹر منیراحمد چھٹہ وڈیرہ ارشاد احمد جتک ماسٹرامام بخش باریجو عبدالغنی باریجو ماسٹرمحمد صلاح چھٹہ و دیگر کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین یوسی سن چکو وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی رحلت یقینا پورے جھالاوان کے لئے ایک ناقابل فراموش صدمہ ہے ان کی بے وقت جدائی سے پورا علاقہ ایک انسان دوست خدا ترس انسان کی کمی محسوس کررہی ہے۔ جس دن وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ ہم سے رخصت ہوا ان کے لئے کر خ کے ہر گھر میں لوگ رورہے تھے اور ان کی جدائی پر صدمہ محسوس کررہے تھے۔ جب کہ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کا جنازہ ہی ان کی کامیابی اور انسان دوستی کامظہر پیش کررہا تھا لوگوں نے جس جم غفیر کے ساتھ ان کے جنازے میں شرکت کی وہ ان کے نجات کے لئے ہی کافی ہے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ہم دل برداشتہ ضرور ہیں باوجود اس کے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو آگے لیجائیں گے انہوں نے عوام کے لئے خدمات کا جو سفر جہاں چھوڑا ہے ہم وہی سے اس خدمت کو آگے بڑھائیں گے اور ان کے عزائم اور منزل مقصود کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ جیسے انسان دوست شخصیات صدیوں بعد پید اہوتے ہیں کرخ جیسے علاقے کو انہوں نے جس طرح عروج بام دیا اور یہاں ترقی و علمی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی ہے۔ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے انہوں نے کرخ کو تعلیمی ادارے دیئے صحت کے مراکز دیئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا ڈیمز اسپورٹس کمپلیکس بنائے بے روزگاری کے خاتمے کی کوشش کی الغرض ہر شعبے میں انہوں نے کام کیا نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھی انہوں نے محنت کی، کرخ کو سب ڈویژن بنانے میں کردار ادا کیا،وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی خدمات اتنے زیادہ ہیں ان کہ ان کے لئے ہزاروں صفحے بھی ناکافی ہیں۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری کا کہنا تھاکہ میں کراچی سے چل کرآج یہاں چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر آیا ہوں نواب ثناء اللہ خان زہری کے یہی خیالات ہیں کہ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ ان کے دست و بازو، ساتھی اور سیاسی ہمسفر ساتھی تھے جنہوں نے مشکل حالات اور مصائب میں ان کے ساتھ دیا نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا ہے کہ وہ از خودجلد کرخ کا دورہ کریں گے اور وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کا جانشین مقرر کریں گے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نئے عزم مصم ارادے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے وڈیرہ محمد فاروق کو مردِ ”حر“ اور مردِ”آہن“سے تشبیہ دیدیا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند سیاسی اور قبائلی رہنماء تھے جس پر ہمیں فخر حاصل ہے اور ان کی خدمات یاد ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔
تعزیتی ریفرنس کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا دعاء مولوی نذرحسین رندنے کی۔