إنا لله وإنا إلیه راجعون مصر کے عظیم قاری، سلطان القراء، شیخ سید سعید انتقال فرما گئے
إنا لله وإنا إلیه راجعون
مصر کے عظیم قاری، سلطان القراء، شیخ سید سعید انتقال فرما گئے۔ ان کی دل کو چھو لینے والی تلاوتیں ہمیشہ سننے والوں کے دلوں پر نقش رہیں گی۔
ان کی سب سے معروف تلاوت سورۃ یوسف ہے، جو خاص طور پر دنیا بھر کے قراء حضرات کے درمیان بے حد مقبول رہی۔
آج وہ آواز خاموش ضرور ہو گئی، مگر دلوں میں گونجتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ شیخ سید سعید رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے فیوض و برکات سے ہمیں مستفید فرمائے۔
آمین