ضلع سیالکوٹ میں قربانی کے جانوروں کے 5 سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی
ضلع سیالکوٹ میں قربانی کے جانوروں کے 5 سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی
سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر گولو پھالہ اور ڈسکہ روڈ پر اکبرآباد چوک، ڈسکہ میں جیسروالہ، پسرور میں جنرل بس اسٹینڈ کے ساتھ جبکہ سمبڑیال میں یونیورسٹی روڈ پر سیل پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی زیر نگرانی اکبر آباد چوک میں لگائی جانے والی مویشی منڈی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام سیل پوائنٹس نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر قائم کئے جائیں گے اور جانوروں کی خریدو فروخت پر کوئی فیس چارج نہیں کی جائے۔
تمام سیل پوائنٹس 28 مئی تک فنکشنل ہو جائے گے، جہاں میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں گے،
صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی ذمہ داری سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ ہوگی جبکہ ان پوائنٹس پر پانی کا چھڑکاؤ بھی باقاعدگی سے کیا جائے گا،