روہڑی(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز )ڈاکوؤں کے ہاتھوں 23 سالہ نوجوان اغوا 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ
روہڑی(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز )ڈاکوؤں کے ہاتھوں 23 سالہ نوجوان اغوا 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بازیابی کی اپیل روہڑی کے نواحی گاؤں گوٹھ میر خان شنباڻي کے رہائشی 23 سالہ نوجوان نور حسن عرف نورو شنباڻي ولد نادر علی شنباڻي کو مبینہ طور پر ڈاکو اغوا کرکے لے گئے مغوی کے بھائی بلاول شنباڻي نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی کو تین روز قبل اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ روہڑی ایک دوست سے تیتر لینے جا رہا تھا بلاول شنباڻي نے بتایا کہ میرے بھائی نے صبح بتایا کہ وہ تیتر لینے جا رہا ہے مگر دوپہر تک اس کا موبائل فون بند ہو گیا جس پر ہمیں تشویش ہوئی۔ شام کو ہم نے دبر تھانے میں اطلاع دی اتوار کی صبح میرے بھائی کے نمبر سے کال آئی جس میں اس کی روتی ہوئی آواز سنائی دی وہ مدد کی فریاد کر رہا تھا اس کے بعد ایک مبینہ اغواکار نے کال پر آ کر کہا کہ اگر دو دن میں 50 لاکھ روپے تاوان نہ دیا گیا تو تمہارے بھائی کو قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی جائے گی بلاول کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اتنی بڑی رقم دینا ہمارے بس میں نہیں ڈاکوؤں نے صرف دو دن کی مہلت دی ہے ہم حکومتِ سندھ،پولیس،رینجرز اور تمام اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری کارروائی کی جائے اور میرے بھائی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اس واقعے کی آڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہو کر وائرل ہو چکی ہے جس میں مغوی کی فریاد اور اغواکاروں کی سنگین دھمکیاں صاف سنی جا سکتی ہیں واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے مغوی کے والد نادر علی شنباڻي نے بھی صحافیوں کے ذریعے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے علاقہ مکینوں نے بھی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن قائم ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں
فوٹو کیپشن:
روہڑی:مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نوجوان نور حسن عرف نورو شنباڻي کی فائل فوٹو