November 16, 2026

میلسی ریلوے اسٹیشن بدانتظامی اور کرپشن کی داستان بن گیا۔ قیمتی اثاثہ جات غائب۔ ریلوے کوارٹرز کھنڈرات بن گئے

IMG-20250525-WA0194

میلسی ریلوے اسٹیشن بدانتظامی اور کرپشن کی داستان بن گیا۔ قیمتی اثاثہ جات غائب۔ ریلوے کوارٹرز کھنڈرات بن گئے

میلسی(محمدمختارسولگی)محکمہ ریلوے کی غفلت کےباعث ریلوے اسٹیشن میلسی پر مسافروں کےلئے بنیادی سہولیات کافقدان ہے. پلیٹ فارم کے جنگلے ٹوٹ چکےہیں، بیٹھنے کےلئے مناسب انتظام بھی نہیں ہے۔ جبکہ ریلوے اسٹیشن کے کوارٹرز کھنڈرات میں تبدیل ہورہےہیں اور مبینہ طور پر ریلوے اسٹیشن کی قیمتی اشیاء پانی کی ٹینکیاں و دیگر مشینری بھی غائب ہوچکی ہے۔ اربوں روپیہ کی کمرشل اراضی ملازمین کی ملی بھگت سے کرائے پر دی جاتی ہے، جس سے محکمہ ریلوے کو لاکھوں روپیہ ماہانہ کا نقصان ہورہاہے۔ میلسی کے شہریوں نے وفاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ میلسی ریلوے اسٹیشن پرہونے والی بدانتظامی و کرپشن کا آڈٹ کروایا جائے اور اربوں روپیہ کی کمرشل اراضی کو واگزار کروا کر اوپن نیلامی کے ذریعے فعال کرکے میلسی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کی جائے.