اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے اسسٹنٹ کمشنر انعم خان کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ الدین نے کہا کہ اس داد پولیو مہم کے تحت تحصیل بھر کو پولیو فری بنانے کے لیے ٹیم میں تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سرانجام دیں اور پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اور مختلف فکسڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کی پولیو ویکسینیشن کریں، انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔