اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،ضلع بھر میں 5 سال تک کے 6 لاکھ 52 ہزار 2 سو 55 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ہسپتال انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے، بچوں کی پولیو ویکسینیشن کے لیے 2771 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے متحرک انداز میں کام کریں، قومی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے محنت اور دیانتداری سے کام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سخت موسم کے پیش نظر انسداد پولیو ٹیمیں تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں،، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں عوام کو موثر انداز میں آگاہی بھی فراہم کی جائے۔