سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی عارف سعیدی نے کہا ہے کہ پیارے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت سارے عالم کے لئے باعث رحمت ہے، آپ رحمت اللعالمین بن کر دنیا میں تشریف لائیں، کفر و شرک و جہالت کے اندھیرے مٹ گئے، حق کا بول بالا ہوا، آپ کا ذکر خود اللہ پاک نے بلند کیا ہے اور یہ ذکر ہمیشہ جاری رہے گا، ہم نہ ہونگے تب بھی یہ ذکر جاری رہے گا، درود پاک، صلواة و سلام کی محافل سجی رہیں گی اور دنیا مہکتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فدایان رسول سکھر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صاحب زادہ سید حامد محمود فیضی، مفتی محمد نعمان حنفی، علامہ مفتی عسجد نعمان قادری، قائدین تنظیمات اہلسنت مشرف محمود قادری، پیر زادہ عطاء الرحمن قادری، علامہ نور احمد قاسمی، علامہ اللہ وسایا انڈھڑ حسینی، غیاث الدین قادری، علامہ عبدالولی شیری قدیری، علامہ حافظ محمد اسلم قادری ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول و جلوس میلادالنبی سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے، مختلف تجاویز دی گئیں، علمائے کرام نے پچھلے سال تشکیل دی جانے والی 10 رکنی کمیٹی کو مزید فعال بنانے اور ماہ ربیع الاول و جلوس میلادالنبی کے تمام تر انتظامات کو احسن اور خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کی ہدایات دیں۔ 10 رکنی کمیٹی نے علمائے کرام کی ہدایات پر اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اپنے کام کو آگے بڑھانے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر مولانا عثمان فیضی نے کہاکہ انجمن فدایان رسول بلا شبہ یادگار اسلاف ہے، علمائے کرام کی سرپرستی میں 10 رکنی کمیٹی اور عوام اہلسنت انجمن فدایان رسول کا دست بازو بن کر شایان شان طریقے سے ماہ ربیع الاول منایا جائیگا، ہرطرف سبزھلالی پرچموں کی بہار ہوگی، نغمات مصطفی درود سلام کی گونج ہوگی۔ اجلاس میں حافظ محبوب علی سہتو کے والد بزرگوار، صوفی نوید سیفی کی بھتیجی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ اجلاس کے اختتام پر ملک کی ترقی، سالمیت، استحکام، بقاء خوشحالی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔ اجلاس میں رضاء المصطفے سے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور علی رضا میمن سے رابطہ سیکریٹری برائے اندرون شہر کے عہدوں کا حلف بھی لیا گیا.
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے