October 11, 2026

*کراچی میں آج سے گرمی کی شدت بڑھنے، سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان*

IMG-20250525-WA0131

*کراچی میں آج سے گرمی کی شدت بڑھنے، سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان*

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔