ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صوفی گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام صوفی گھی اور آئل کی ریکارڈ سیلز پر صارفین ہارون آباد میں
ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صوفی گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام صوفی گھی اور آئل کی ریکارڈ سیلز پر صارفین ہارون آباد میں بیش قیمت انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والوں میں مہمان خصوصی سابق وائس چئیرمین بلدیہ ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد ملک محمد ریاض خلجی نے موٹر سائیکل و دیگر انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ ہارون آباد کے صارفین کے لیے صوفی گروپ آف انڈسٹریز نے ہمیشہ بہترین اقدامات کیے ہیں اور اپنے صارفین کو خوشیاں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے صوفی گروپ زیڈ ایس ایم بہاولپور شبیر گھمن اور ڈسٹری بیوٹر محمد عقیل چوہدری نے کہا کہ صارفین کا روز افزوں بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ صوفی اعتماد اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور ہم نے ہمیشہ صارفین کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی پروڈکٹس کا بہتر سے بہترین بنانے کا مشن اختیار کر رکھا ہے انشاءاللہ مستقبل میں اس سلسلے کو مزید شاندار بنا کر اپنے صارفین کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے رہیں گے .