شورکوٹ فیسکو سلطان باھو فیڈر کے افسران کی بد ترین نا اہلی افسران اور ملازمین کے فون بند فیسکو صارفین بے یارو مددگار
شورکوٹ
فیسکو سلطان باھو فیڈر کے افسران کی بد ترین نا اہلی افسران اور ملازمین کے فون بند فیسکو صارفین بے یارو مددگار
فیسکو ڈویژن شورکوٹ کا فیڈر سلطان باھو گزشتہ روز آندھی کے بعد سے مکمل طور پر بند پڑا ہے۔ 16 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا، مگر نہ بحالی کا کوئی عمل نظر آیا اور نہ ہی متعلقہ افسران کو عوام کی تکلیف کا کوئی احساس ہوا ہے
فیڈر سلطان باھو سے منسلک درجنوں دیہات اور علاقوں میں لوگ شدید گرمی، پانی کی قلت، اور کاروباری تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ گھروں میں پنکھے بند، موبائل فون مردہ، فریج بند، مریض تڑپتے ہوئے، اور کسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں — مگر فیسکو کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
ترجمان فیسکو حسبِ روایت پرانا راگ الاپتے نظر آئے: “موسمی خرابی کے باعث لائنوں پر فالٹ آیا ہے، بحالی کا کام جاری ہے۔” لیکن عوام پوچھتی ہے: “آخر یہ بحالی کب مکمل ہوگی؟ اور اگر ہر بار ایک معمولی آندھی پر یہ حال ہے تو پھر فیسکو کیا صرف دھوپ میں ہی کام کرے گا؟”
ذرائع کے مطابق نہ کوئی مرمتی ٹیم موقع پر پہنچی، نہ کوئی سپروائزر چیک کرنے آیا، اور نہ ہی متعلقہ SDO یا ایکسئین کو اس معاملے کی کوئی پرواہ ہے۔