*لاہور: ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کا معاملہ، ملزم گرفتار، بیوی اور بچے بحفاظت بازیاب*
*لاہور: ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کا معاملہ، ملزم گرفتار، بیوی اور بچے بحفاظت بازیاب*
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو اغوا کرنے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بیوی اور تین بچے بحفاظت بازیاب کرا لیے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزم ایوب کو ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکی کر کے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ مغویہ کو بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق قانون کو ہاتھ لینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔