56

بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی و سبز تیلہ کے حملہ کی شدت بڑھ رہی ہے۔ محمد جمیل غوری کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں اور موسمی حالات کے مطابق نگہداشت جاری رکھیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن بہاولپور محمد جمیل غوری نے

بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی و سبز تیلہ کے حملہ کی شدت بڑھ رہی ہے۔ محمد جمیل غوری کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں اور موسمی حالات کے مطابق نگہداشت جاری رکھیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن بہاولپور محمد جمیل غوری نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر ڈاکٹر محمد اشفاق کے ہمراہ کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل بہاولنگر، ہارون آباد اور چشتیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران محکمہ زراعت توسیع کی زیرِ نگرانی لگائے گئے کپاس کے نمائشی پلاٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل پر اس وقت بڑھوتری کے ساتھ پھول گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل جاری ہے اور آئندہ دو ماہ اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ اس مرحلہ پر کپاس کی نگہداشت کے لیئے تمام وسائل کا بہترین استعمال کیا جائے جس کے لئیے جڑی بوٹیوں کی تلفی، کھادوں کا متناسب استعمال، نقصان دہ کیڑوں کا مربوط انسداد اور محکمہ زراعت کی کی جاری کردہ کاٹن ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔ سفید مکھی، سبز تیلہ، تھریس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کے کنٹرول کے لئیے مؤثر زہروں کا انتخاب، درست مقدار، ہالوکون نوزل، پانی کی مناسب مقدار اور پاور سپرئیر کا استعمال کریں۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی کو مدنظر رکھ کر کاشتکاری امور سر انجام دیں۔ زیادہ بارش کی صورت میں جلد از جلد کھیتوں سے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور سازگار موسم میں کپاس کی بیماریاں پیداوار کو شدید متاثر کرسکتی ہیں لہذا کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملہ سے مشورہ کے بعد کپاس کے مرجھاؤ/جھلساؤ و دیگر بیماریوں کا بروقت کنٹرول کریں
انہوں نے مزید کہا محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں ہمہ وقت کاشتکار کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں کام کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں