November 16, 2026

اسلام آباد ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (CTW) اسلام آباد کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں

20250523_201507

اسلام آباد

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (CTW) اسلام آباد کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں

چھاپہ مار کاروائیوں میں منظم گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزمان بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں

منظم گینگ افغان شہریوں کو جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈز ، مشین ریڈایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجراء میں ملوث پایا گیا

ملزم عالم زیب نے 31 افغان شہریوں کو پاکستان پاسپورٹ پر سعودی عرب کے ورک ویزہ جاری کیے

ملزم آصف خان نے 4 افغان شہریوں کو پاکستان پاسپورٹ پر سعودی عرب کے ورک ویزہ جاری کیے

ملزم ہارون الرشید نے 58 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ورک ویزہ جاری کیے

منظم گینگ کے سرکاری اہلکاروں بشمول امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس اور نادرا آفس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے

گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں