November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250523_201507

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *23 مئی 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت_گردی کررہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہند ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

🚨 (2) 2009ء میں پاکستان نے بلوچستان میں دہشت_گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا ڈوزیئر اقوام متحدہ کو پیش کیا تھا

🚨 (3) پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں

🚨 (4) ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت_گردوں کی پراکسی ہیں، ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس

🚨 (5) خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہند کے حملے کے مزید 2 طلبہ شہید، شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی

🚨 (6) یومِ تکبیر؛ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا

🚨 (7) پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

🚨 (8) مودی کی پھر اشتعال انگیزی؛ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل دیا جائے گا، پاکستان

🚨 (9) پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارت میں مٹھائی کے نام ’پاک‘ سے بدل کر ’شری‘ رکھ دیے گئے

🚨 (10) مزید کوٹہ نہیں دے رہے، نجی شعبہ کے تحت 25 ہزار 698 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، وزیر مذہبی امور

🚨 (11) پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف

🚨 (12) بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کرگیا، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا

🚨 (13) پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف

🚨 (14) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی

🚨 (15) پاکستان کا طوفان میں پھنسے انڈین طیارے کو فضائی حدود کی اجازت دینے سے انکار

🚨 (16) پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، وزیر اطلاعات

🚨 (17) وادی تیرہ سے 3 مغویوں کی لاشیں برآمد، لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

🚨 (18) کراچی، این آئی سی ایچ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈی کا بائیکاٹ

🚨 (19) آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ کے خلاف چھاپے، مانسہرہ میں چھ افراد گرفتار

🚨 (20) چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

🚨 (21) 10 مئی کو قوم نے اتحاد سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف

🚨 (22) عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم

🚨 (23) وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

🚨 (24) مودی کی پھر اشتعال انگیزی؛ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل دیا جائے گا، دفتر خارجہ

🚨 (25) پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

🚨 (26) روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، نیول چیف

🚨 (27) آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کیلیے مددگار ثابت ہوا، صدر مملکت

🚨 (28) رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیاء کے نرخ میں کمی

🚨 (29) پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ

🚨 (30) خیبرپختونخوا: زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کا اہلکار گرفتار

🚨 (31) غیرملکی طلبہ کو داخلہ دینے کا اختیار ختم کرنےپر ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

🚨 (32) ہارورڈ یونی ورسٹی میں غیرملکی طلبا پر پابندی؛ چین کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

🚨 (33) پنجاب میں پنچایت کا نظام دوبارہ لانے کی تجویز، بل صوبائی اسمبلی میں پیش

🚨 (34) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان

🚨 (35) وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری

🚨 (36) تاجر برادری کیلئے خوشخبری، 30 نئی ہائی اسپیڈ فریٹ ویگنیں ریلوے سسٹم میں شامل

🚨 (37) نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

🚨 (38) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

🚨 (39) بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا

🚨 (40) شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

🚨 (41) ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ

🚨 (42) لاہور: کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 44 بچے بازیاب کرا لیے

🚨 (43) لاہور ہائیکورٹ: عائلی قوانین میں اصلاحات کیلئے حکومت کو مشاورت شروع کرنے کی ہدایت

🚨 (44) قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری

🚨 (45) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاخیر، 2 جون کے بجائے 10 جون کو پیش کیا جائے گا

🚨 (46) آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ بعض شرائط پوری کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی

🚨 (47) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

🚨 (48) حکومت سندھ کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ

🚨 (49) کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق

🚨 (50) بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی

🚨 (51) سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی

🚨 (52) لاہور میں خودکشی کے واقعات بڑھ گئے، 23 دن میں 12 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

🚨 (53) میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک

🚨 (54) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

🚨 (55) رحیم یار خان: نہر میں 150 فٹ چوڑا شگاف، 5 دیہات زیر آب، کئی مکانات منہدم

🚨 (56) خیبرپختونخوا کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

🚨 (57) دیر لوئر کے جنگلات میں آگ کی شدت میں اضافہ، کئی کلومیٹر رقبہ متاثر

🚨 (58) بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

🚨 (59) راہول گاندھی کا مودی پر سخت حملہ: ’’آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا‘‘

🚨 (60) پاکستان نیوی وار کالج کا 54 واں کانووکیشن، 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض

🚨 (61) پنجاب بھر کے سروس سٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم

🚨 (62) وفاقی وزیر آبی وسائل نے مہمند ڈیم کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا

🚨 (63) ٹرمپ کا بھارت یا کسی اور جگہ سے تیار آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان