November 16, 2026

سرگودھا ایم پی اے منصور اعظم سندھو کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی گئی۔

20250523_201507

سرگودھا
ایم پی اے منصور اعظم سندھو کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی گئی۔

بی آئی ایس پی زونل ڈائریکٹر افتخار احمد نے کوٹ مومن تھانے میں ایم پی اے منصور اعظم سندھو کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق، ایم پی اے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ پر زبردستی دھاوا بولا۔

سرکاری افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور فون پر گالیاں بھی دی گئیں۔

ایم پی اے کے اسلحہ بردار گارڈز کے ساتھ داخل ہونے سے کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فدا حسین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی۔

ایم پی اے کے قریبی ساتھی آصف پر کیمپ پر قبضے کی کوشش اور عملے کو ڈرانے دھمکانے کا الزام، دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

ایم پی اے منصور اعظم سندھو نے فون پر بی آئی ایس پی زونل ڈائریکٹر افتخار کو گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں: درخواست کا متن