*بوقت ضرورت عورت کے لیے بھی قربانی (ذبح) کرنا جائز ہے* ہفتہ 24 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*بوقت ضرورت عورت کے لیے بھی قربانی (ذبح) کرنا جائز ہے*
ہفتہ 24 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
فتوی شیخ ابن جبرین
المملکہ السعودیہ العریبیہ
سوال:
جب وقت آجائے اور گھر میں کوئی مرد موجود نہ ہو تو کیا عورت کے لیے قربانی کرنا جائز ہے؟
جواب: جی ہاں عورت کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ بوقت ضرورت قربانی یا دوسرے جانور کو ذبح کر سکتی ہے جبکہ ذبح کرنے کی دیگر شرائط موجود ہوں۔ قربانی ذبح کرتے وقت ان لوگوں کا نام لینا مسنون ہے، جن زندہ یا مردہ لوگوں کی طرف سے ذبح کرنے کی اس نے نیت کی ہو اور اگر نام نہ لیا جائے تو نیت بھی کافی ہے۔ اور اگر کسی اور کا نام غلطی سے لے لے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اللہ تعالی نیتوں کو خوب جانتا ہے۔
واللہ الموفق
حوالہ
فتاوی اسلامیہ جلد دوئم
صفحہ نمبر 422
*الدعاء*
اللہ تعالی ہمیں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333