اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کی غیر قانونی ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں، 30 ہزار جرمانہ عائد، 6 گاڑیاں بند
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے وآصف یاسین کے احکامات پر افسران نے مختلف مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی اور ایل پی جی پر چلنے والی 6 غیر قانونی گاڑیوں کو بند کروا دیا، گاڑیوں کی ایل پی جی سلنڈر اتار دیے گئے اور گاڑیوں کے مالکان کو 30 ہزار پہ جرمانہ عائد کر دیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے وآصف یاسین نے کہا ہے کہ ایل پی جی فٹڈ گاڑیاں جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہیں اس لیے ٹرانسپورٹرز ذمہ داری سے کام لیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ہرگز ایل پی جی پر نہ چلائیں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔