بہاولنگر۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حارث علی ہمراہ سول جج اسماء فلک نے
بہاولنگر۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حارث علی ہمراہ سول جج اسماء فلک نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جیل ہذا میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیے ۔ اور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس اور ٹیلرنگ کلاس کی سہولیات جیسے اقدامات کو سراہا ۔بعد از ہسپتال کچن اسیران کا وزٹ کیا اور وہاں پر تیار شدہ سالن اور روٹی چیک کی اور کھانے کے معیار کو سراہاہسپتال میں ڈسپنسری میں موجود ادویات کو چیک کیااور لیبارٹری کی سہولت کو بھی چیک کیا اور ساتھ ہی سیل بلاکس کابھی وزٹ کیا ۔نو عمر بچوں کے سکول کا دورہ کیا اوراُن کی کلاسز کو چیک کیا۔بعدازپی سی او کا وزٹ کیا اور اسیران کو دی جانے والی اڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کو سراہا اور ساتھ ہی ملاقات شیڈ کا وزٹ کیا اور ملاقات شیڈ میں موجود اسیران کےلواحقین کے مسائل دریافت کیے ۔اسی طرح جیل ہذاپر قائم شدہ باربر ٹریننگ کلاس ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس اور موٹر سائیکل مکینک ٹریننگ کلاس کا وزٹ کیا ۔اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی کے اقدامات پر شاباش دی اور جیل کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا ۔اور معمولی نوعیت کہ کیسزز
میں ملوث پانچ اسیران کو فوری رہا کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔